پاکستان آرمی کے کور ہیڈکوارٹر کراچی میں پیر کو کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے کور کی کمان نئے کورکمانڈر لیفٹننٹ محمد سعید کے حوالے کی۔
خیال رہے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ان کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن 26 اکتوبر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیا گیا تھا۔
اس وقت جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم آفس کو وزارت دفاع سے مختلف افسران کی فہرست موصول ہوئی، وزیراعظم نے تمام امیدواروں کے انٹرویو کیے،
جس کے بعد لیفٹیینٹ جنرل ندیم احمد انجم کے نام کی منظوری دی گئی۔
Tags:
ISPR