پاک فوج کے جوان اپنی بہادری اور صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔یہ جذبہ شہادت ہی ہے جو پاک فوج کو دنیا کی دیگر افواج سے ممتاز بناتا ہے۔یہ بہادر نوجوان ملک کی بقاء کے لئے اپنی زندگیاں دے کر باقی قوم کی زندگی کو یقینی بناتے ہیں۔ شاعر نے بالکل ٹھیک کہا ہے: شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے
انہیں لازوال قربانیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان مجاہدوں کو شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز کرتا ہے۔آئیے آپ کو ایسے نوجوانوں سے ملواتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی زندگیاں قربان کردیں۔
کیپٹن سلمان سرورشہید
لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان سرور نے میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا لیکن انہوں نے پاک فوج میں جانے کو فوقیت دی۔انہوں نے 115 L/Cسے پاس آؤٹ کیا اور بہاولپور میں 42لانسرز آرمرڈ یونٹ کاحصہ رہے۔اپنے لوگوں میں وہ سب سے بہادر اور نڈر آفیسر کے طور پر جانے جاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا اے ڈی سی لگایا گیا جہاں انہوں نے اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے۔14مئی 2013ء کو ڈیوٹی کے دوران انہیں سینے پر تین گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔اپنے زخموں کے باوجودا نہوں نے ساتھی فوجیوں کی مدد جاری رکھی۔انہیں آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے جام شہادت نوش فرمایا۔ان کی عمر 27سال تھی۔