متحدہ عرب امارات کا پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے "آرڈر آف دی یونین " کا اعزاز

 

🔹پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اماراتی فوجی قیادت کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔
🔹آرمی چیف کا استقبال متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کیا۔
🔹آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو "میڈل آف دی یونین" سے نوازا گیا🔥
🔹صدر محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ کام کے امکانات کو فروغ دینے کے لیے آرمی چیف کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔



متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز "آرڈر آف دی یونین " سے نواز دیا گیا۔



آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر  پہنچے جہاں  یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا،  دونوں کی ملاقات میں  باہمی مفادات کیلئے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مختلف سطحوں پٌر مستحکم کرنے بارے  باہمی دلچسپی کا اعادہ کیا گیا۔



صدر متحدہ عرب امارات  نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو  یو اے ای کے دوسرے  اعلیٰ ترین اعزاز " آرڈر آف دی یونین " سے نوازا ۔ ملاقات میں آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے ۔

Kamran Hashmi Qureshi

That’s to say, I am proud of my parents for being the best in their conduct and dealing with everyone. I am truly inspired.

Post a Comment

If you have any query please let me know.

Previous Post Next Post