اسلام آباد: پاکستان کے سیکرٹری دفاع آصف یاسین کا کہنا ہے کہ تینوں مسلح افواج کی تنصیبات پر حملوں کا خطرہ ہے، کراچی میں امریکیوں کو کمپاؤنڈ بنانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کمپاؤنڈ کی تعمیر سے متعلق امریکی ٹینڈر کا نوٹس لے لیا ہے۔ قانون ساز ادارے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فوجی اور ایٹمی تنصیبات کے حفاظت کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ آصف یاسین کہا کہ نیوی اور ایئرفورس کی تنصیبات کے حفاظت کے لیے کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ تمام ایئرپورٹس پر سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ عذرافضل کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری دفاع نے وضاحت کی کہ ملک کے سب سے بڑے اور کاروباری اہمیت کے حامل شہر کراچی سمیت کسی ایئرپورٹ پر امریکیوں کو کمپاؤنڈ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ آصف یاسین کے مطابق کمپائنڈ کی تعمیرسے متلق امریکی ٹینڈر کا نوٹس لیا گیا ہے
byKamran Hashmi Qureshi
•
0