پاک فوج نے فلڈ ریلیف عطیات کے لئے اکاؤنٹ قائم کر دیا ہے۔
سیلاب زدگان کی بھرپور امداد کے لئے پاک فوج سرگرم ہے، وفاقی حکومت کی منظوری سے پاک فوج نے فلڈ ریلیف عطیات کے لئے اکاؤنٹ قائم کر دیا ہے۔
آرمی ریلیف برائے متاثرین سیلاب کے نام سے عسکری بنک جی ایچ کیو میں اکاؤنٹ قائم کیا گیا ہے، آرمی ریلیف اکاؤنٹ کا نمبر 00280100620583 ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسب اظہر حیات نے نوشہرہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کہا ہے کہ سول انتظامیہ کی اعانت سے متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور آبادکاری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ شہریوں کی امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ضروری مواصلاتی انفراسٹرکچر کو فوری بحال کیا جائے۔
Pakistan Army has established a Flood Relief Donation account, after Government’s authorization to help assist flood victims
Account Name - Army Relief For Flood Affectees
(Askari Bank GHQ Branch)
Account No - 00280100620583
Tags:
ISPR