اقوام متحدہ کا امن مشن، کانگو میں تعینات پاک فوج کا جوان شہید حوالدار بابر صدیق نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا۔


اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں تعینات پاک فوج کا اہلکار دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز کانگو میں بنیامالنج مسلح گروپ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد اقوام متحدہ کے امن مشن کی مستقل آپریشن بیس (پی او بی) پر آئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق وہاں ڈیوٹی پر معمور تھے، جو انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، ایسے میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر صدیق سر میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے حملے پر پاک فوج کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی، بعدازاں بابر صدیق کو پاک فوج کے قریبی طبی کیمپ میں منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار بابر صدیق کا تعلق پنجاب کے شہر شکرگڑھ سے ہے، جنہوں نے بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن ہونے کے ناطے اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں فعال کردار کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاک فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پیس کیپرز نے چیلنجنگ صورت حال میں تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں ہمیشہ اپنے آپ کو امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر جامِ شہادت بھی نوش فرمایا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کی مختلف امن مشنز میں اس وقت تک پاکستان کے 171 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

Kamran Hashmi Qureshi

A good family gives the good children. That’s to say, I am proud of my parents for being the best in their conduct and dealing with everyone. I am truly inspired.

1 Comments

If you have any query please let me know.

Previous Post Next Post